برطانیہ کے لیجنڈری فٹ بالر نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

Written by on September 24, 2021

برطانیہ کے لیجنڈری فٹ بالر  مائیکل اوین نےپاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان فٹ بال لیگ نے مائیکل اوین کو ایمبسیڈر مقرر کردیا ہے۔مائیکل اوین کا کہنا تھا  کہ 22 کروڑ کی آبادی والے پاکستان میں فٹ بال کیلئے بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔ بہت جلد پاکستان آرہا ہوں، یہاں پہنچ کر لیگ کے ذریعے فٹ بال کو سپورٹ کروں گا۔ پروفیشنل فٹبال لیگ کا انعقاد درست سمت میں ایک قدم ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ پاکستان 10 سال میں ورلڈ چیمپئن بن جائے گا لیکن بہت کچھ بہتر ہوسکتا ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کی بڑی فالوونگ ہے مگر فٹ بال فینز بھی کم نہیں ہوں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist