روس کا دورہ توقع سے زیادہ کامیاب، پٹرول اور ڈیزل کم قیمت پر ملے گا، مصدق ملک

Written by on December 5, 2022

وزیر مملکت مصدق ملک نے کہاہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات بڑے مثبت رہے ،روس کا دورہ توقع سے زیادہ کامیاب رہا،روس نے کم قیمت میں خام تیل دینے کا وعدہ کیا ہے، روس نے پٹرول اور ڈیزل کم قیمت پر دینے کا وعدہ کرلیاہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ روس جانا اس لئے اہم تھا کہ وزیراعظم نے کہاہر نوجوان کے پاس نوکری ہو، وزیراعظم نے کہاکہ کارخانے بند نہیں ہونے چاہئیں،ہم چاہتے ہیں ہر کارخانہ کی چمنی سے دھواں نکلتا رہے ،وزیراعظم کی ہدایت ہے ملک کو زراعت میں خودکفیل کرنا ہوگا،معیشت آگے بڑھے گی تولوگوں کو نوکریاں ملیں گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist