ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on September 25, 2021

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آج کئی دنوں کی پریشانی کے بعد اچھا دن آیا ہے اور امید ہے کہ اب بہت سے دن اچھے ہی گزریں گے آپ بس اپنے مقاصد کی جانب اللہ پاک کا نام لے کر قدم اٹھائیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آج اچھا اور اہم بحکم اللہ مددگار دن ہے، جو آپ کو اپنے مقاصد کی جانب جانے میں آسانیاں دے گا۔ جو لوگ کسی بھی مشکل میں تھے۔ اب خود کو آزاد سمجھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 ایک بار پھر قسمت بڑے خوبصورت انداز سے ساتھ دے رہی ہے، اپنی غلطی اور جذباتی پن کی وجہ سے اس کو ضائع مت کریں۔ آپ کے لئے بار بار ایسے مواقع نہیں آئیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آپ کے لئے بندش و دیگر قسم کے اثرات سے نکلنے کی خوشخبری ہے۔ اس وقت ایک بڑے کام کو ہونے کی خوشخبری کے ساتھ بڑی رقم بھی آپ کے ہاتھ میں آ سکتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 جو بھی مسئلہ یا پریشانی تھی وہ اب کسی وقت بھی ختم ہو سکتی ہے۔ آپ کو اب اپنے گھر میں بھی سکون نصیب ہوگا اور بگڑے ہوئے حالات ان شاءاللہ سنبھل جائیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 کسی بھی طرف کسی وقت بھی روزگار کے حوالے سے بھی آفر آ سکتی ہے اور بچوں کے مستقبل کے حوالے سے بھی۔ آج کا دن بے حد اہم اور خوشخبری لے کر آیا ہے، ان شاءاللہ۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آج آپ نے اگر کچھ خوف خدا کرکے اپنے حق کو چھوڑ دیا تو پھر مستقبل میں اللہ کی مہربانیوں کو بھی دیکھ لیں گے۔ بڑا اہم اور خانگی و گھریلو معاملات کے حوالے سے بڑا دن ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 جو لوگ کسی خاص مقصد کے تحت سفر کرنا چاہتے ہیں۔ ان شاءاللہ ان کے لئے آسانیاں ہین اور جو لوگ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کریں گے وہ خود کو مشکل میں ڈالیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 من پسند جگہ رشتہ طے ہونے کا امکان، رکاوٹیں ختم ہو سکتی ہیں اور بندش کرنے والے ان شاءاللہ بھاگ جائیں گے۔ آج حیران کن انداز سے قسمت ساتھ دے رہی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 ایک اہم کام ہونے کی خبر مل سکتی ہے اور جن لوگوں نے پچھلا کافی عرصہ مشکل میں گزارا ہے اب روزانہ کے حساب سے اپنے کام میں بہتری دیکھ سکیں گے، ان شاءاللہ۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 بار بار اپنی پوزیشن تبدیل نہ کریں۔ مستقل مزاجی اور حکمت عملی سے چلیں یہ وقت ایسا نہیں ہے۔ آپ کی ذرا سی غلطی آپ کو مشکل میں بھی ڈال سکتی ہے، خیال کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 اچھا دن ثابت ہو سکتا ہے اور کچھ لوگوں سے صرف مطلب کے لئے ملاقات بھی ہو سکتی ہے، جس کام میں آپ کافی دنوں سے کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ اس میں کامیابی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist