ہوا کے بگولوں نے امریکہ میں تباہی مچادی، اتنے لوگ مارے گئے جتنے سمندری طوفانوں میں بھی نہیں مرتے ہوں گے

Written by on December 12, 2021

 امریکی ریاست کینٹکی میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی۔ریاست کے گورنر اینڈی بیشئر کا کہنا ہے کہ بگولوں کی وجہ سے ریاست میں ممکنہ طور پر 70 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔کینٹکی کے گورنر کے مطابق ہوا کے بگولوں نے جمعہ کی شام اور ہفتے کو کینٹکی سمیت امریکہ کی دیگر ریاستوں میں تباہی مچا دی۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات دل دہلا دینے والی ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق سب سے زیادہ تباہی مغربی کینٹکی کے علاقے مے فیلڈ میں ہوئی جہاں موم بتیاں بنانے والی ایک فیکٹری کو ایک بگولے نے اس وقت تہس نہس کردیا جب اس میں 110 لوگ موجود تھے۔  گورنر کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں درجنوں لوگ مارے گئے ہوں گے تاہم  حتمی تعداد کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist