سعودی عرب نے پاکستان کی مذہبی جماعت پر پابندی عائد کردی

Written by on December 12, 2021

 سعودی عرب میں  پاکستان کی مذہبی جماعت پر پابندی عائد کردی گئی۔

سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کی جانب سے مملکت میں پاکستانی مذہبی جماعت اور الاحباب نامی جماعت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہوں نے ائمہ سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کی نماز کے دوران ان گروپوں کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کریں۔

سعودی وزیر نے مساجد کو ہدایت کی ہے کہ یہ گروپس اگرچہ امن کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن حقیقت میں دہشت گردی کے دروازے ہیں۔ ائمہ ان کی بڑی غلطیوں  اور معاشرے کیلئے خطرات کو بیان کریں۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist