چین کا دنیا کا تیز ترین جہاز تیار کرنے کا منصوبہ، رفتار اتنی زیادہ کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکے

Written by on December 12, 2021

چین نے دنیا کا تیز ترین جہاز تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ایک ہائپرسانک جہاز ہو گا جو 12ہزار میل(تقریباً ساڑھے 19ہزار کلومیٹر)فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرے گا اور محض ایک گھنٹے کے وقت میں روئے زمین پر کہیں بھی پہنچ سکے گا۔ اس جہاز کی تیاری پر کام شروع ہو چکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس طیارے میں 10لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس جدید ترین طیارے کے پروٹوٹائپ کی ایک تصویر بھی منظرعام پر آئی ہے۔ جدید ترین ایروڈائنامک ڈیزائن کا حامل یہ طیارہ آواز کی رفتار سے 5گنا تیزی کے ساتھ آسمان میں بلند ہو گا اور ایک راکٹ کی رفتار سے مسافروں کو منزل تک پہنچائے گا۔ اس طیارے کا ڈیزائن ناسا کے ایک سابق چیف انجینئر کے تیار کردہ ڈیزائن سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist