سیالکوٹ واقعہ ، اہم حکومتی شخصیت نے سری لنکا سے معافی مانگ لی

Written by on December 4, 2021

 وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر محمو د اشرفی نے سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا سے معافی مانگ لی۔

نجی ٹی وی 

کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے سے دل زخمی ہوا ہے، جس طرح  لاش کی بے حرمتی کی گئی اس کو کیا نام دیں۔ سری لنکا ہمارا دوست ملک ہے، وہ اس واقعے پر سری لنکا کے عوام، حکومت اور مقتول کے لواحقین سے معافی مانگتے ہیں، اس کے علاوہ وہ اس افسوسناک واقعے پر کر بھی کیا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں اس طرح کے تین واقعات رونما ہوچکے ہیں، ہماری قوم کو سوچنا ہوگا کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں، اس طرح کے لوگ دین کو بدنام کر رہے ہیں۔ سیالکوٹ کا واقعہ ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے، ریاست کو کسی جتھے کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز سیالکوٹ میں ایک لیدر فیکٹری کے ورکرز نے سری لنکن منیجر پر مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگاتے ہوئے تشدد کیا اور اسے قتل کردیا۔ بعد ازاں مشتعلق ہجوم سری لنکن شہری کی لاش کو گھسیٹ کر چوک میں لے گیا اور اسے آگ لگادی۔  


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist