ملالہ کا افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے دفاع کا مطالبہ

Written by on September 26, 2021

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے عالمی برادری سے افغانستان میں خواتین کی تعلیم کا دفاع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں لڑکیوں کی تعلیم پر ہونے والے اجلاس سے ویڈیو خطاب میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انسانی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

ملالہ کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے عزم پر قائم رہا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق میں سب سے اہم ان کی تعلیم کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیئے


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist