لالیگا میں اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن ایٹلیٹکو میڈرڈ کو الاویس کے ہاتھوں شکست

Written by on September 26, 2021

سپینش لیگ “لالیگا” میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، مسلسل پانچ میچز میں شکست کے بعد الاویس نے دفاعی چیمپئن ایٹلیٹکو میڈرڈ کو ایک صفر سے ہرادیا۔

ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے اسٹرائیکر لوئس سواریز اور گریزمین کے مخالف گول پر حملے بھی ناکام رہے۔

اسپینش لیگ میں الاویس نے میچ کے چوتھے ہی منٹ میں ایٹلٹیکو میڈرڈ کے خلاف برتری حاصل کی، یہ گول لاگوارجیا نے اسکور کیا۔

الاویس گزشتہ سیزن میں 16ویں نمبر پر تھی، موجودہ سیزن میں بھی اسے مسلسل پانچ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب دفاعی چیمپئن ایٹلیٹکو میڈرڈ میچ میں 71 فیصد بال پزیشن رکھنے کے باوجود گول برابر نہ کرسکی۔

لوئس سواریز، گریزمین اور لورینٹے جیسے اسٹار کھلاڑیوں کی موجودگی میں اسے آٹھ کارنرز بھی ملے۔

اس نے 13 بار مخالف گول پر حملے کیے لیکن سب ناکام ہوئے اور الاویس نے میچ ایک صفر سے جیت لیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist