بارسلونا بین الاقوامی کارشو 30ستمبر کو شروع ہوگا، صدر اور وزیر اعظم سپین خصوصی شرکت کریں گے
Written by Prime FM92 on September 26, 2021
آٹو موبائل بارسلونا کی جانب سے بین الاقوامی کار شو کا انعقاد 30 ستمبر سے کیا جارہاہے۔ بین الاقومی کارشو 10 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ شو میں کاریں بنانے والی 23 مختلف کمپنیاں اپنی گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کریں گی۔
کورونا وائرس کے بعد شو کوانتظامیہ کی جانب سے کامیابی قرار دیا جارہاہے۔ووکس ویگن، فیراری، پورشے جیسی کاریں بنانے والی بڑی کمپنیاں رواں سال شو کا حصہ نہیں ہوں گی۔سال 2019 کی نسبت 20 کمپنیاں نمائش میں حصہ نہیں لے رہیں۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ مستقبل میں تمام کمپنیاں نمائش کا حصہ ضرور بنیں گی ان کی جانب سے کمپنیوں کی شمولیت نہ کرنے کی وجہ کورونا وائرس کو قرار دیا جارہاہے۔