نیویارک: شاہ محمود کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر بات چیت

Written by on September 25, 2021

نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

افغان صورتحال پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مستحکم، پُرامن افغانستان پاکستان اور پورے خطے کے لیے ناگزیر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری کو افغان شہریوں کی معاونت کے لیے فوری اقدام کرنے ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں صورتحال خراب ہوئی تو اثرات پورے خطے پر ہوں گے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی و عالمی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ 

شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist