پاکستان اور امریکا کا افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر زور

Written by on September 24, 2021

نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کےقیام پر زور دیا۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائڈ لائن پر دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک ملاقات جاری رہی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں مشترکہ حکومت ہی افغان سرزمین کو دہشت گردوں سے بچا سکتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت سے عالمی دہشت گرد گروہوں کو روکا جاسکتا ہے، امید ہے دنیا افغانستان کو تنہا چھوڑنے کی غلطی نہیں دہرائے گی۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امریکی شہریوں کے محفوظ انخلا اور خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے اپنے امریکی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور کشمیر میں بھارتی مظالم پر دستاویزی شواہد بھی ان کے حوالے کیے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist