رجب طیب اردوان نے طالبان کی حکومت پر اعتراض اٹھا دیا
Written by Prime FM92 on September 24, 2021
ترکی کے صدر جرب طیب اردوان نے افغانستان میں طالبان کی حکومت پر اعتراضات اٹھا دیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کی حکومت جامع نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ طالبان کی عبوری حکومت جامع نہیں ہے، اگر وہ جامع حکومت تشکیل دیتے ہیں تو ترکی ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کا نقطہ نظر دیکھ رہے ہیں، ممکنہ تبدیلی کے کچھ اشارے موجود ہیں، اگر طالبان جامع حکومت کی طرف کوئی قدم اٹھاتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔