افغانستان پر سے معاشی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں: چین

Written by on September 23, 2021

چین کا کہنا ہے کہ افغانستان پر سے معاشی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں۔

افغانستان کی صورتِ حال پر جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس میں بات کرتے ہوئے چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر افغانستان کا قومی اثاثہ ہیں جو افغان عوام سے تعلق رکھتے ہیں اور انہی کو اسے استعمال کرنا چاہیئے۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان پر سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیے افغان زرِ مبادلہ کے ذخائر کو سودے بازی کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist