انسانی ترقی کے لیے نئے مواقع تلاش کرنا ہوں گے، چینی صدر
Written by Prime FM92 on September 22, 2021
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے بعد ہمیں انسانی ترقی کے لیے نئے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت چین نے دنیا بھر میں انفرا اسٹرکچر تعمیرات کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا بھر میں کوئلے سے توانائی کے حصول کے منصوبے ختم کرے گا۔