امریکی صحافیوں اورفٹ بال ٹیم کی جان بچانے پر امریکی صحافی کا وزیراعظم کے نام خط، عمران خان کا جوابی خط بھی سامنے آگیا

Written by on September 22, 2021

امریکی صحافیوں اورفٹ بال ٹیم کی جان بچانے پر امریکی صحافی گلین بیگ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط کے جواب میں وزیراعظم کا جوابی خط بھی سامنے آگیا ہے۔

عمران خان نے جوابی خط میں تعریفی خط لکھنے پر امریکی صحافی کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی تقسیم سے ہٹ کر یہ  ہماری ذمہ داری ہے کہ  ہمارے ایکشن سے لوگوں کو فائدہ پہنچے،قرآن  پاک  میں لکھا ہے کہ جس نے کسی ایک انسان کی زندگی بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ میری حکومت انسانی خدمت کے لیے ہر کام کرے گی۔

واضح رہے کہ گلین بیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کی جانب سے امریکی صحافیوں اورخواتین کی فٹ بال ٹیم کی مدد کرنے کے حوالے سے کہانی بیان کی تھی جس میں انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں سنگین صورتحال کے دوران  کئی عالمی رہنماؤں سے رابطہ کیا لیکن کوئی سامنے نہ آیا۔متعدد عالمی رہنماؤں نے تو جواب تک نہ دیا۔تاہم جب  پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کا کہا تو وہ فوری طورپرعسکری، سول وسائل اور عزم کے ساتھ ہماری مدد کو  سامنے آئے۔پاکستانی عوام اور وزیر اعظم کی طرف سے کی جانے والی مدد کا شکریہ الفاظ میں ادا نہیں کیا جا سکتا۔گلین بیگ نے  وزیراعظم کو خط میں لکھا کہ مزار شریف سے امریکہ،نیٹو اتحادیوں اور خواتین فٹبال ٹیم کے انخلا میں پاکستان کے تعاون نے ثابت کر دیا کہ ماضی قریب میں ہونے والی تنقید کے باوجود پاکستان امریکہ کا ہر طرح کے حالات میں بہترین ساتھی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist