اردوان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اٹھادیا
Written by Prime FM92 on September 22, 2021
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا۔
رجب طیب اردوان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر میں 75 سالوں سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ترکی کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانوں کے ساتھ یک جہتی جاری رکھیں گے، سماجی ڈھانچے کی پرواہ کیے بغیر افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا گیا، موجودہ حالات میں افغانستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔
جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے بھی اپنی مہم جاری رکھیں گے۔