کراچی سے سعودی عرب جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے منشیات برآمد
Written by Prime FM92 on September 21, 2021
کراچی سے سعودی عرب جانے والے پی آئی اے کے طیارے سے منشیات برآمد ہونے پر سی ای او پی آئی اے نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق منشیات طیارے کے ٹوائلٹ میں چھپائی گئی تھی۔ اے این ایف اور کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کی تلاشی لی تھی۔
واقعے سے متعلق گراؤنڈ ہینڈلنگ فلائٹ کچن اور دیگر شعبوں کے افسران و ملازمین سے پوچھ گچھ کی گئی ہے