پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں، سعودی وزیر خارجہ
Written by Prime FM92 on September 21, 2021
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے درست وقت کا تعین پاکستان اور بھارت پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے لیے فورمز فراہم کریں گے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دونوں ملک مذاکرات کریں۔