مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹس زخمی

Written by on September 21, 2021

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور کے علاقے شیو گڑھ دھر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تبا ہ ہوگیا جبکہ ہیلی کاپٹر میں موجود دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’ انڈیا ٹو ڈے ‘ کی رپور ٹ کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر جس میں دو افراد سوار تھے جموں و کشمیر کے اودھم پور ضلع کے شیو گڑھ دھر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے اور پولیس حکام کے مطابق علاقے میں زیادہ دھند ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

ڈی آئی جی اودھم پور سلیمان چودھری نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئیں جو کہ دو زخمی فوجیوں کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist