طالبان نے ڈائریکٹر افغان کرکٹ بورڈ کو برطرف کردیا
Written by Prime FM92 on September 21, 2021
طالبان نے افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے ڈائریکٹر حامد شنواری کو برطرف کردیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں انس حقانی کی جانب سے برطرف کیا گیا ہے، جو افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔
حامد شنواری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے برطرف کیے جانے کی کوئی وجہ پیش نہیں کریں گے۔
سابق ڈائریکٹر نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ ان کی جگہ پر نصیب اللّٰہ حقانی یہ عہدہ سنبھالیں گے۔