سپین میں پہاڑوں پر آتش فشاں پھٹ پڑا

Written by on September 21, 2021

بارسلونا کئی روز کی بے چینی کے بعد گزشتہ سہ پہر 3 بج کر 12 منٹ پر ایل پاسو میونسپلٹی کے پہاڑوں میں آتش فشاں پھٹ پڑا۔زلزلے کے جھٹکوں کا آغاز 11 ستمبر کو کیمبری ویجا نیشنل پارک سے ہوا۔آتش فشاں پھٹنے کے باعث قریبی علاقوں سے لوگوں کو نکال لیا گیاہے۔حکام کے مطابق لاوا آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے تاہم اسے بالکل نیچے جانے میں وقت لگے گا۔ وزارت دفاع کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج بھی تیار ہے۔نیشنل جیوگرافک انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 2 محسوس کی گئی جبکہ زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کئے گئے، 11 ستمبر کے بعد آئی این جی نے 6600 سے زیادہ چھوٹے زلزلے ریکارڈ کئے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist