مفتی تقی عثمانی بلا مقابلہ وفاق المدارس العربیہ کے نئے صد ر منتخب ہوگئے

Written by on September 19, 2021

پاکستان کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی بلا مقابلہ وفاق المدارس العربیہ کے نئے صد ر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مولانا انوار الحق نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتی زیبر کا کہناتھا کہ مفتی تقی عثمانی کا وفاق المدارس العربیہ کا صدر منتخب ہونا حوصلہ افزا اور مثبت خوشخبری ہے، اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان کا یہ عہدہ قبول کرلینا مدارس اور وفاق کے لئے سعادت اور اعزاز کی بات ہے، یہ انتخاب دینی مدارس اور وطن عزیزکے تعلیمی استحکام کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

نہوںنے مزید کہا کہ اب پاکستان کے تمام دینی مدارس کی قیادت مفتی تقی عثمانی کے ہاتھ میں آئی ہے اور وطن عزیز کے لئے یہ خوشخبری ہے جس پر سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ مفتی تقی عثمانی کو ڈاکٹر عبدالرزاق کی وفات کے بعد وفاق المدارس العربیہ کا صدر منتخب کیا گیا ہے


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist