لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو افراد جاں بحق

Written by on September 19, 2021

صوبائی دارلحکومت کے علاقے نشتر کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ مرد اور عورت ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک خاتون کو زخمی حالت میں نکال لیاگیا ہے جسے طبی امداد کی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مکان کا ملبہ ہٹانے کے لئے آپریشن ابھی جاری ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist