پیپلز پارٹی کا مولانا فضل الرحمان کو بڑا جھٹکا ،جے یو آئی کے اہم رہنما بلاول بھٹو زرداری کو پیارے ہو گئے
Written by Prime FM92 on September 17, 2021
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور نوشہرہ سے سابق ممبر قومی اسمبلی انجنئیر طارق خٹک نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے ،واضح رہے کہ اس سے قبل طارق خٹک پیپلز پارٹی چھوڑ کر جمعیت علماءاسلام ف میں شامل ہوئے تھے ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری نے تمام حدیں پار کر دی ہیں ،ہمیں افغانستان کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے،پرامن افغانستان پرامن پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے،جہانگیر ترین کیساتھ آفیشل رابطے نہیں ہیں،سیاسی لوگوں کیلئے پیپلز پارٹی کے دروازے کھلے ہیں،نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ،اپوزیشن جماعتیں ملکر حکومت کے خلا ف پنجاب اور مرکز میں عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں،نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کادورہ منسوخ کرنا افسوناک عمل ہے۔
جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے نوشہرہ سے سابق رکن اسمبلی انجنئیر طارق خٹک کی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پررکن کے پی اسمبلی امجد آفریدی،سابق اراکین کے پی اسمبلی شجاع خان،محمد علی شاہ باچا،ضیا اللہ آفریدی اور مصباح عزاز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ طارق خٹک نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے اور پیپلز پارٹی میں واپس شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری نے تمام حدیں پار کر دی ہیں,عوام اب پاکستان پیپلزپارٹی کی راہ دیکھ رہی ہے, ہم طارق خٹک کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔