ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on September 18, 2021
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج اپنے ہر کام پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ لاپرواہی مت کریں اور اپنے معاملات ہر ممکن جلد سے جلد سیدھے کریں۔ آج کچھ بہتری بھی ملنے کے امکان ہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج کا دن اچھا اور آپ کے ہوالے سے خاصا مہربان ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، اس میں کامیابی کا امکان ہے اور ایک دوست بھی خاصا مددگار ثابت ہوگا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں نے آپ کو کسی سلسلے میں وعدہ کرکے پابند کر رکھا ہوگا۔ وہ صرف چکر ہی دے رہے ہیں۔ بہتر ہے آپ اس سے واپسی کا راستہ اختیار کریں۔ آج نیا سلسلہ سامنے آ سکتا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صدقہ صدقہ اور صرف صدقہ آپ کی مشکلات کا واحد حل ہے۔ آج کا دن ان شاءاللہ آپ کی پریشانیوں میں کمی لائے گا اور راستے کی دیواریں بھی گرنا شروع ہو جائیں گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ نئے کام کی ابتدا چاہتے ہین، وہ چند دن اور صبر سے کام لے لیں۔ ان شاءاللہ آپ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ آج کسی معاملے میں جلد بازی کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک پرانے معاملے سے نجات تو ملے گی، مگر آپ ابھی بھی نظر بند کا شکار ہیں۔ اس طرف توجہ دیں۔ صدقہ جاری رکھیں اور نماز کی پوری طرح دل لگا کر توجہ بے حد ضروری ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج صبح سے اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور کافی دنوں کے بعد سکون کا سانس نصیب ہوگا جو لوگ بیمار ہیں وہ صرف صلہ رحمی کرکے دیکھیں، بیماری بھاگ جائے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اچھے بُرے کی تمیز رکھ کر چلیں اور ہر راز کو اوپن مت کر دیا کریں۔ یہ عمل آپ کے لئے مشکل پیدا کر دے گا۔ صرف اپنے کام اور اپنے گھر کی طرف توجہ دیں۔ آج کل یہ ضروری ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صورت حال آج بڑی اچھی ہو گئی ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو بہت سی مشکلات آج خاتمے کی جانب ہوں گی اور آج کا دن آنے والے دنوں کی بہتری کی بحکم اللہ نشاندہی بھی کر رہا ہے۔