30 سال قبل جیل سے فرار ہونے والا شخص کورونا لاک ڈاؤن سے تنگ آگیا، خود کو پولیس کے حوالے کردیا

Written by on September 16, 2021

آسٹریلیا میں 30 سال قبل جیل سے فرار ہونے والے شخص نے کورونا لاک ڈاؤن سے عاجز آکر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

 64 سالہ ڈار کو ڈیسک نامی شخص کو 1992 میں بھنگ کاشت کرنے پر ساڑھے تین سال کی سزا  سنائی گئی تھی تاہم وہ 13 ماہ بعد ہی جیل سے بھاگ گیا۔ گزشتہ 30 سال سے حکام اس کو دوبارہ پکڑنے میں ناکام رہے۔ اس دوران ڈارکو ڈیسک محنت مزدوری کرتا رہا لیکن پھر کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن نےاس کا جینا مشکل کردیا۔

سڈنی میں حکومت کی جانب سے رواں برس جون میں لاک ڈاؤن لگایا گیا تو ڈارکو ڈیسک بے گھر ہوگیا، وہ کچھ عرصہ سڑکوں پر سوتا رہا لیکن گزشتہ روز اس نے تنگ آکر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ڈارکو کو عدالت میں پیش کیا جہاں اسے ضمانت کا آپشن دیا گیا لیکن اس نے اپنی ضمانت کرانے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ اسے اپنے سر پر چھت کی ضرورت ہے اور جیل کی چھت اس کیلئے کافی ہوگی۔ قانونی ماہرین کے مطابق ڈارکو ڈیسک کو جیل سے فرار ہونے کے جرم میں سات سال تک قید ہوسکتی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist