الیکشن 3 ماہ بعد ہوئے تو نوازشریف ملک واپس نہیں آسکیں گے ، شاہد خاقان عباسی نے حیران کن بات کہہ دی

Written by on September 16, 2021

مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن اگرتین ماہ بعد ہوں تو  نواز شریف وطن واپس نہیں آسکیں گے تاہم انتخابات سال، سواسال بعد ہوں تو ہوسکتا ہے نوازشریف پاکستان واپس آ جائیں,حکومت بدنیتی سے آرڈیننس کے ذریعےچیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) کو توسیع دینا چاہتی ہے، نیب قانون میں توسیع کا کوئی ذکر نہیں لیکن ویڈیوز کی وجہ سے چیئرمین نیب حکومت کے کنٹرول میں ہے، اس لیےحکومت توسیع دے رہی ہے.

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب کو مسلم لیگ ن نے بھگت لیا لیکن ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، اس حکومت میں پٹرول، گیس، بجلی، ایل این جی، دوائیوں کے سکینڈل میں اربوں روپے لوٹے گئے، حکومت کو ایسا ہی چیئرمین چاہیے جو خاموش رہے، میں چیئرمین نیب کی تعیناتی پر قوم سے معافی مانگ چکا ہوں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist