پاکستان کو رواں ہفتے برطانوی ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کی پیشگوئی
Written by Prime FM92 on September 16, 2021
برطانوی تجزیہ کاروں نے پاکستان کو رواں ہفتے ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کی پیشگوئی کردی ، جس کے بعد پاکستان ہائی کمیشن نے ریڈ لسٹ سے نکلنے کےلئے کوششیں مزید تیز کر دیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کی کہ پاکستان رواں ہفتے ریڈلسٹ سے نکل جائے گا ، میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ، ترکی ،پاکستان ریڈ لسٹ سے نکلنے کیلئے موزوں ترین ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان نے30روزمیں امبرلسٹ ممالک جیسی جینومک سیکوئنسنگ کی، پاکستان، ترکی،جنوبی افریقہ سے سنگین ویرئینٹ برطانیہ نہیں آیا، برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں 62 ممالک شامل ہیں۔پاکستان ہائی کمیشن نے ریڈ لسٹ سے نکلنے کےلئے کوششیں مزید تیز کر دیں ، اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔