سعودی عرب میں اپنے ہی ہم وطن کو گاڑی سے روند کر ہلاک کر نے والے شہری کو سزائے موت دیدی گئی۔
ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کی تھی۔
سعودی وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ ایوان شاہی کے فرمان پر آج القریات کمشنری میں سزائے موت دیدی گئی ہے۔