پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا امکان

Written by on September 14, 2021

برطانیہ کی جانب سے پاکستان سمیت 24 ممالک کو رواں ہفتے ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کا امکان ہے۔برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پی سی ٹرویل ایجنسی کے سی ای او پال چارلس نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں کورونا کی کوئی نئی قسم سامنے نہیں آئی جب کہ برطانیہ میں کورونا کے ڈیلٹا قسم پر بھی کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کی روشنی بہت سارے ممالک کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ سفری شعبے کو مضبوطی سے بحال کرنے میں مدد دینے کے لئے اس فہرست حجم تیزی سے کم کیا جاسکتا ہے۔ اب کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے جس پر سفر کو روکا جائے۔یاد رہے کہ اپریل میں برطانیہ نے پاکستان سمیت کئی ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist