سعودی عرب کا بغیر اجازت عمرہ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

Written by on September 14, 2021

سعودی عرب نے بغیر اجازت کے عمرہ کرنے کی کوشش کرنے والوں پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جو لوگ بغیر اجازت مکہ میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے ان پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو لوگ بغیر اجازت کے مقدس شہر مکہ میں احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں ان پر 266 ڈالر (1000 ریال) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

قومی سلامتی کے ادارے نے کہا ہے کہ عائد کردہ نیا جرمانہ مملکت کے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کا حصہ ہے تا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور عمرہ کے دوران احتیاطی قوانین پر عمل کیا جائے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist