چند روز قبل راکاپوشی سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما پہاڑ پر پھنس گئے

Written by on September 11, 2021

چند روز قبل راکاپوشی سر کرنے والے پاکستانی کوہِ پیما واجد اللّٰہ نگری جمہوریہ چیک کے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں سمیت پہاڑ پر پھنس گئے۔ 

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نگر نے بتایا ہے کہ پاکستانی اور 2 غیر ملکی کوہ پیما 6 ہزار 9 سو میٹر کی بلندی پر پھنس گئے ہیں۔ 

ڈی سی نگر کے مطابق یہ تینوں کوہ پیما راکاپوشی سر کرنے کے بعد واپس آرہے تھے۔

ڈی سی نگر کے مطابق پاکستانی کوہ پیما کا کہنا ہے کہ ایک غیر ملکی کوہ پیما کا ہاتھ فراسٹ بائٹ کے باعث کام نہیں کررہا جبکہ دوسرا غیر ملکی کوہ پیما ہائٹ فوبیا کا شکار ہوگیا ہے۔

ڈی سی نگر نے کہا کہ کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن کل سے شروع کیا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist