کار بنانے والی بڑی امریکی کمپنی ’Ford‘ نے بھارت میں کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ،دس سالوں میں کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوا؟

Written by on September 10, 2021

ممبئی; کاریں بنانے والی امریکی کمپنی فورڈ نے بھارت میں اپنے پیداواری یونٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے فیصلے سے تقریبا 4000 ملازمین متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔فورڈ کمپنی نے25 سال قبل بھارت میں اپنا کاروبار شروع کیا تھا اور اسے کم ازکم 2 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔دو دہائیوں سے زائد وقت گزارنے کے بعد فورڈ کے پاس مارکیٹ کا2فیصد سے بھی کم حصہ تھا۔ کمپنی نے بھارت سے منافع کمانے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

 فورڈ انڈیا کے سربراہ انوراگ مہروترا نے بیان میں کہا کہ کوششوں کے باوجود ہم طویل مدتی منافع میں اضافہ نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ برسوں سے ہونے والے نقصانات اور متوقع نمو کم رہنے کے باعث فورڈ انڈیا کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کمپنی نے کہا کہ اس نے بھارت میں 10 سالوں میں 2 ارب ڈالر سے زائد کے نقصانات برداشت کیے اور اس کی نئی گاڑیوں کی مانگ بھی کم رہی۔فورڈ سے قبل جنرل موٹرز(جی ایم) اور ہارلے ڈیوڈسن (ایچ او جی. این) نے بھارت میں اپنا کاروبار کر چکی ہیں۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist