طالبان کی جانب سے بگرام ائیر بیس چین کے حوالے کرنے کی مبینہ تیاریاں ، امریکہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

Written by on September 10, 2021

واشنگٹن; امریکی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ کی افغانستان میں سب سے بڑی امریکی فوجی تنصیب سے دستبرداری کے چند ہفتوں بعد چینی فوج بگرام ہوائی اڈے پر منتقل ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔امریکہ میں زیر گردش خبر کے مطابق چینی فوج امریکہ کی طرف سے خالی کردہ فوجی اڈے بگرام پر فوج تعینات کرنے کی فزیبلٹی کا جائزہ لے رہی ہے۔

نیوز کے مطابق یہ ایئربیس بائیڈن انتظامیہ نے جولائی میں افغانستان سے مکمل انخلا سے قبل بند کر دیا تھا۔تاہم اس حوالے سے بیجنگ کے سینئر عہدیداروں نے کوئی بات نہیں کی کہ آیا وہ بگرام اڈے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں یا نہیںالبتہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا کہ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ جعلی خبر ہے۔امریکی جرنیلوں اور قانون سازوں نے صدر بائیڈن کو خبردار کیا تھا کہ وہ اس اڈے کو نہ چھوڑیں جو کہ چین کی مغربی سرحد پر سب سے بڑی امریکی سہولت ہے لیکن صدر بائیڈن انتباہ کے باوجود اس فوجی اڈے کو بھی خالی کرگئے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist