طالبان نے کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا نام تبدیل کرکے کیا نام رکھ دیا؟
Written by Prime FM92 on September 10, 2021
کابل ; طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے عالمی ہوائی اڈے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا نام تبدیل کردیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق طالبان کی جانب سے کابل ایئر پورٹ سے حامد کرزئی ایئر پورٹ کا نام ہٹادیا گیا ہے۔ طالبان نے ہوائی اڈے کا نیا نام ’ کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ‘ رکھا ہے۔
خیال رہے کہ 31 اگست کو امریکی انخلا کے بعد طالبان نے کابل ایئر پورٹ کا کنٹرول سنبھالا تھا جس کے بعد قطر کی مدد سے اس کو بحال کیا گیا۔ قطری حکام کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ کو 90 فیصد آپریشنل کردیا گیا ہے۔ آج کابل ایئر پورٹ سے پہلی پرواز نے اڑان بھی بھرلی ہے۔