امریکا میں ماسک نہ پہننے پر عائد جرمانہ دگنا ہوگیا

Written by on September 10, 2021

امریکا کی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) نے ماسک نہ پہننے پر جرمانہ دگنا کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹی ایس اے کا کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر پہلی مرتبہ 500 سے 1 ہزار ڈالر جرمانہ ہو گا جبکہ ماسک پہننے کے حکم کی متعدد بار خلاف ورزی پر 1 سے 3 ہزار ڈالر جرمانہ ہو گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں ماسک نہ پہننے پر دگنے جرمانے کے حکم کا اطلاق آج سے ہو گا۔

واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 40 لاکھ 53 ہزار 437 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 46 لاکھ 21 ہزار 294 ہو گئیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist