افغانستان کے منجمد اکاؤنٹس کی بحالی ضروری ہے، منیر اکرم
Written by Prime FM92 on September 10, 2021
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان کے منجمد اکاؤنٹس کی بحالی ضروری ہے، عالمی برادری انسانی بنیادوں پر کابل کی امداد کرے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ داعش، القاعدہ سمیت دہشتگرد تنظیموں کو افغانستان میں پیر جمانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
دوسری جانب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریس کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کو برقرار رکھنا چاہیے، لاکھوں افراد کو بھوک کے باعث موت کے منہ میں جانے سے روکنا ہوگا۔