اہم معاشی خبر: کرپٹو کرنسیاں کیوں کریش کر گئیں؟

Written by on September 9, 2021

معیشت سے متعلق 9ستمبر کی چند اہم خبروں کا احوال۔

ایلسلواڈور کی جانب سے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کی حیثیت دیے جانے کے بعد دنیا بھر کی بڑی کرپٹو کرنسیاں کریش کر گئیں۔ بٹ کوائن میں 18 فیصد جبکہ ایتھریم، اے ڈی اے (کارڈانو) اور ڈوج کوائن کی قیمتیں ایک دن میں 10 فیصد سے زائد گرگئیں۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا، اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلا س میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی

اکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کے نرخ مزید 500 روپے اور فی اونس 12 ڈالر کم ہوگئے۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ایسی تمام کمپنیاں جنہوں نے ابھی تک حقیقی ملکیت کا حلف نامہ (ڈیکلریشن فارم) جمع نہیں کروایا انہیں فارم 45 جمع کروانے کا آخری موقع دیا گیا ہے


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist