عمران خان نے میثاق معیشت پر دستخط کیلئے رضا مندی ظاہر کردی

Written by on July 28, 2022

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے میثاقِ معیشت پر دستخط کیلئے رضا مندی ظاہر کردی۔

عمران خان سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی۔ چیمبر کے نمائندوں سے ملاقات میں عمران خان نے میثاق معیشت کے معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کی۔ یہ میثاق معیشت چیمبر آف کامرس کی جانب سے تیار کیا جائے گا۔ چیمبر آف کامرس نے سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت  پر متفق کرنے   کیلئے  مہم شروع کردی ہے۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس ملاقات میں اہم کردار ادا کیا۔  عمران خان نے ملکی مفاد میں راولپنڈی چیمبر کے تیار کردہ میثاق معیشت پر دستخط کرنے پر رضا مندی ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے رنگ روڈ پراجیکٹ کو انڈسٹریل زونز کے ساتھ منسلک کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی ہے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist