‘نواز شریف کو راہداری ضمانت نہیں ملتی تو وہ گرفتار ہو سکتے ہیں، وفاقی وزیر قانون کا اہم بیان

Written by on June 22, 2022

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو  راہداری ضمانت نہیں ملتی تو وہ گرفتار ہو سکتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر  نواز شریف کو  حفاظتی ضمانت ملتی ہے تو  وطن واپسی پر گرفتار نہیں ہوں گے،وزیر قانون نے کہا کہ نوازشریف کو سفری ضمانت نہیں ملتی تو انہیں سرنڈر کرنا پڑے گا، کوئی خود کو قانون کے حوالے کرنا چاہتا ہے تو عدالت کو راستہ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو بھی حفاظتی ضمانت ملی تھی۔ 

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو پرویز مشرف کا کیس مقرر کر کے جلد سماعت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مشرف کے کیس میں جلد سماعت کی درخواست کا معاملہ کابینہ میں آسکتا ہے، مشرف نے اپیل کی ہے تو اس کا جلد فیصلہ ہونا چاہیے، پرویز مشرف کی واپسی پر قانون اپنا راستہ اپنائے گا، وطن واپسی کیلئے قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنی چاہیے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist