قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہو گا
Written by Prime FM92 on June 22, 2022
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف، ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی)، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) ، ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس (ڈی جی ایم آئی) اور پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کے ایشوز کے ساتھ ساتھ کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بھی شرکاء کو بریف کیا جائے گا۔