سعودی عرب کا ویژن 2030، جدہ میں قائم پاکستانی قونصل خانے کی بوسیدہ عمارت گرانے کا فیصلہ

Written by on June 22, 2022

  سعودی ولی عہد کے  ویژن  2030  کے تحت سعودی حکومت جدہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں کو خوبصورت بنانے کے لیے پرانی  عمارتوں کو منہدم کرکے علاقے کو خوبصورت بنانے کے پراجیکٹ پر کام کررہی ہے ، منہدم کئے جانے والے علاقوں میں حئی المشرفہ کی تنگ سڑک پر قائم پاکستان قونصلیٹ جدہ کی ایک پرانی اور بوسیدہ عمارت بھی آگئی ہے۔ یہ وہ عمارت ہے  جس کے متعلق ماضی میں پاکستان قونصلیٹ اور سفارت خانہ پاکستان نے پاکستان کی کئی حکومتوں کو توجہ دلائی اور مطالبہ کیا کہ  قونصل خانہ جدہ کیلئے نئی عمارت  تیار کی جائے۔ پاکستانی کمیونٹی اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارت کاروں کی یاددہانیوں کے باوجود  پاکستان قونصیلٹ جدہ کی نئی عمارت کا معاملہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ چکا۔

 جدہ قونصلیٹ جنرل  سے سعودی عرب کے مغربی صوبے میں رہنے والے  تقریبا  13  لاکھ پاکستانی اپنی سفری دستاویزات اور کمیونٹی سروسز و دیگر  معاملات سے مستفید ہوتے ہیں۔ موجودہ عمارت میں 40 سے زیادہ  کمرے  اور  قونصلیٹ سے متعلق دیگر  معاملات  ہیں، اطلاع کے متعلق  سفیر پاکستان  امیر خرم راٹھور اور قونصل جنرل خالد مجید کی انتھک محنت کے بعد سعودی حکومت  کے متعلقہ ذمہ داران  نے  دوسال تک عمارت کو منہدہم  نہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

 پاکستانی سفارت خانے  اور قونصل خانہ کی جانب سے پاکستان میں وزارت خارجہ کو  نئی عمارت کیلئے  ماہر  کنسلٹنٹس  کی تجاویز بھیجی گئی ہیں  تاکہ اس کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل  تک پہنچایا جاسکے ۔ پاکستان قونصلیٹ کی نئی عمارت کیلئے قونصلیٹ کے پاس  ایک وسیع و عریض پلاٹ موجود ہے جہاں عمار ت کی تعمیر ہوگی۔وہاں کبھی سکول بنانے کا عندیہ دیا گیا تھا،  پی پی پی کے سابقہ دور میٰں اس وقت کے وزیر تعلیم نے اس کا افتتاح بھی کیا تھا، پھر  اس زمین پر  پاکستان قونصلیٹ بننے کا عندیہ دیا گیا  اور اس کا  افتتاح  سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے کیا  تھا  جس کے افتتاح  کی تختی کئی سالوں سے قونصلیٹ میں رکھی رہی اور وہاں سابقہ حکومتوں کی بے حسی پر  پاکستان کمیونٹی کا منہ چڑاتی رہی۔

سعودی عرب میں مقیم کمیونٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ   حکومت پاکستان سعودی عرب کی جانب سے پرانی عمارتوں کے انہدام کے اعلان کے بعد  قونصلیٹ کی عمارت تعمیر  مکمل کرے گی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist