سعودی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ، ماحول بہتر بنانا ہو گا، حافظ طاہر اشرفی

Written by on June 22, 2022

 پاکستان اور سعودی عرب کے  تعلقات کسی تیسری قوت کے محتاج نہیں ، سعودی عرب نے مشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی دونوں دوست ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے ، پاک سعودی عرب تعلقات تجارتی سطح پر بڑھ رہے ہیں، سعودی عرب کے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، سرمایہ کاری کیلئے ماحول بہتر بنانا ہو گا، وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ہدایات دی ہیں کہ اسلامی عرب ممالک کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دی جائے ، دوست ممالک کے حوالے سے بے بنیاد پراپیگنڈا بند ہونا چاہیے ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب تعلقات کسی شخصیت کے محتاج نہیں ہیں، یہ دو قوموں کے تعلقات ہیں جو روز و شب مضبوط ہو رہے ہیں، سعودی عرب سےمالی یا تیل کے تعاون کے حوالے سے مثبت خبریں ہیں، بعض دوست بغیر تحقیق کے تبصرے کرتے ہیں جو نا مناسب ہیں۔ پاکستان سعودی عرب تعلقات ہماری داخلی سیاست سے بالا تر ہیں۔ پاکستان ، سعودی عرب ، چین متحدہ عرب امارات نے عمران خان کی حکومت میں بھی ہماری مدد کی اور ہمیں دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت کے طریق مکہ پروگرام پر مشکور ہیں۔طریق مکہ پروگرام حجاج کرام کیلئے بہت بڑی راحت کا سبب اور پاک سعودی عرب تعلقات اور محبت کی عظیم دلیل ہے۔ سعودی عرب کی حکومت نے گذشتہ دو سالوں میں کورونا کی وبا کے باوجود حج کو موخر نہیں کیا، سعودی حکومت کی خدمات قابل ستائش اور قابل قدر ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist