سابق گورنر چودھری محمد سرور کا قائم کردہ کلب اوورسیز پاکستانیز کے مسائل حل کرےگا

Written by on June 19, 2022

سابق گورنر چودھری محمد سرورنے اوورسیز پاکستانیز کو در پیش مسائل کے حل کے لیے گرینڈاوورسیزکلب (GOC) کے قیام کا اعلان کر دیا ہے-

دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں  گرینڈاوورسیزکلب (GOC) کے قیام کا اعلان کرتے ہوے چودھری محمد سرورنے کہا کہ (GOC) کے  پلیٹ فارم سے اوورسیز پاکستانیز کو در پیش مسائل کے حل کی کوشش کی جائے گی، اس مقصد کے لیے بیرونی ممالک میں گرینڈاوورسیزکلب قائم کیے جا رہے ہیں- اس موقع پرچودھری محمد سرورنے ملک منیر اعوان کو(GOC) امارات کا صدر اور عبدالمجید مغل کو شارجہ یونٹ کا صدر مقررکیا اور انہیں ذمہ داریاں تفویض کیں- اس سلسلہ میں گرینڈ اوورسیز کلب (GOC) شارجہ کا پہلا غیر رسمی اجلاس عبد المجید مغل کی رہائش گاہ مغل ہاؤس شارجہ میں ہوا جس میں GOC امارات کے صدرملک منیر اعوان، جنرل سیکریٹری GOC یو اے ای یاسر صدیق،  نائب صدر GOC  یو اے ای نیاز علی جدون،  جنرل سیکریٹری شارجہ راجہ جمیل بنگیال،  چیف کوآرڈینیٹر شارجہ خرم رشید،  میڈیا سیکریٹری  عامر بھٹی اورانفارمیشن سیکریٹری  مبشر رحمان نے شرکت کی. نشست کا باقاعدہ آغاز مبشر رحمان نے تلاوت قرآن مجید اور نعت نعت رسول مقبول سے کیا-

صدر GOC متحدہ عرب امارات ملک منیر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا  کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد اوورسیز  پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور خدمت ہے اور یہ تنظیم مکمل غیر سیاسی ہے-  ہم  سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ساتھ ملکر ان شاءاللہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اس تنظیم کو کامیاب کریں گے- (GOC) شارجہ کے صدرعبدالمجید مغل نے کہا کہ وہ ایک عرصہ سے  اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف پلیٹ فارمز سے خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں اوراب  GOC  کے پلیٹ فارم سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کرکام  کریں گے- اجلاس میں  جنرل سیکریٹری متحدہ عرب امارات یاسر صدیق اور نائب صدر متحدہ عرب امارات نیاز علی جدون نے بھی خطاب کیا اور تفصیلاً GOC  کے اغراض و مقاصد اور آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی چیف کوآرڈینیٹر شارجہ خرم رشید ،  میڈیا سیکریٹری عامر بھٹی انفارمیشن سیکریٹری مبشر رحمان نےاپنی  طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا-


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist