حکومت نے “آئی بی “کو بھی سپیشل ویٹنگ ایجنسی کا سٹیٹس دیدیا

Written by on June 18, 2022

 حکومت نےانٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی( آئی ایس آئی )کے بعد انٹیلی جنس بیورو(آئی بی )کو بھی سپیشل ویٹنگ ایجنسی کا سٹیٹس دے دیا ہے ۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق آئی بی کو سول افسران کی تعیناتیوں، ترقیوں کے لیے سپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیاہے ، آئی بی بیرون ملک مخصوص تعیناتیوں کیلیے بھی سپیشل ویٹنگ ایجنسی ہوگی۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق آئی بی کو سرکاری طور سپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیا ہے، اس سے قبل اہم تقرریوں،تعیناتیوں،ترقیوں کیلئے آئی ایس آئی کو سپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس کو خصوصی تصدیقی ایجنسی کا اختیار دیا گیا ہے، آئی ایس آئی کو تمام پبلک آفس ہولڈرز گیٹگری کیلئے نامزد کیا گیا ، آئی ایس آئی کو اہم تقرریوں، تعناتیوں، ترقیوں میں اسکریننگ کیلئے بطور خصوصی ایجنسی نامزد کیا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist