تحریک انصاف نے لانگ مارچ میں جاں بحق کارکن کے اہلخانہ کو 90 لاکھ کا امدادی چیک دیدیا

Written by on June 18, 2022

 پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والے کارکن احمد جان کے اہل خانہ کو  90 لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عاطف خان نے متاثرہ خاندان کو چیک دینے کی تصدیق کی اور کہا کہ پہلے بھی 25 لاکھ روپے کی مالی معاونت کی جاچکی ہے۔عاطف خان نے کہا کہ مرحوم احمد جان کے بچوں کی کفالت کا عمران خان نے وعدہ کیا تھا جس کو پورا کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ میں اٹک میں کنٹینر ہٹانے کی کوشش میں پل سے گر کر کارکن احمد جان جاں بحق ہوا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist