علی ظفر نے عمران خان کی نمل یونیورسٹی کیلئے13 ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کرلیا

Written by on June 17, 2022

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے نمل نالج سٹی کے لیے13ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کرلیا ہے۔ علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ خدا کے فضل سے، پاکستان کے پہلے نالج سٹی کے لیے جس کی بنیاد عمران خان نے رکھی ہے، صرف ہیوسٹن سے 1.3 ملین ڈالر جمع کرنے میں ہم کامیاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہاں 60 فیصد طلبہ مفت میں اعلی معیار کی اعلی تعلیم حاصل کریں گے۔ علی ظفر نے اس کارِ خیر میں مداحوں سے بھی اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist