‘ ڈیم فنڈ کے پیسے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع ہیں،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا بیان

Written by on June 16, 2022

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ کے پیسے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیم فنڈ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جب میں نے ڈیم فنڈ کے پیسے واپڈا کو دینا چاہے تو ان کے چیئرمین  نے کہا کہ جب وہ کوئی مخصوص کام کرنا شروع کریں گے تو اس وقت اسے استعمال میں لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا سٹاف گواہ ہے کہ میں نے خود اس فنڈ میں 18 لاکھ روپے جمع کرائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پانچوں ججز کی اجازت کے بغیر وہاں سے ایک پیسہ نہیں نکالا جا سکتا۔ثاقب نثار نے کہا کہ کالا باغ ڈیم پاکستان کے لیے ناگزیر ہے اور اس کے لیے میں اپنے فیصلے کی شروعات اس سے کی ہیں کہ کالا باغ ڈیم بننا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسل کے لیے یہ ڈیم ضرور بنانا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist