امریکا میں پاکستانی سفیر کی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

Written by on June 15, 2022

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے وائٹ ہاؤس جاکر صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے

واضح رہے کہ سردار مسعود خان نے واشنگٹن پہنچنے کے بعد اپنی اسناد سفارتی چیف آف پروٹوکول کو دی تھیں جنہیں 19 اپریل 2022 کو باضابطہ طور پر قبول کرلیا گیا تھا۔

تاہم صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے موقع پر لی گئی رسمی تصویر ہی اس پورے عمل کو مکمل کرتی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist